پشین (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر جمعرات کو سڑک حادثہ دو بھائیوں کی جان لے گیا۔ریسکیو کے مطابق ضلع پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر چنگچی رکشہ ٹویوٹا ایکوا گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو بھائی اسد اللہ نیازی ولد جمال الدین نیازی اور اللہ محمد نیازی ولد جمال الدین نیازی سکنہ پشین جاں بحق ہوگئے۔ لیبر سکول کلی رزاق ضلع پشین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ لاشوں کو پشین اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے متاثرہ کے گھر میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔