میرپور(پی پی آئی) سینئرپارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہ کو بنانے کی بجائے کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ سڑک جو نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے بلکہ شہر کی دیگر علاقوں سے رابطے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، عرصہ دراز سے کھود کر چھوڑ دی گئی ہے اس سے مقامی آبادی میں بیماریوں کا پھیلاؤ اور سفری مسائل بڑھ چکے ہیں دھول اور گردوغبا میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ سانس کی تکالیف، گلے کی خرابی اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں، سڑک کی خراب حالت نے گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔یہ سڑک میرپور کے لیے نہ صرف ایک اہم تجارتی راستہ ہے بلکہ یہ مرکزی شاہراہ بھی ہے، جو پورے علاقے کو شہر کے مرکزی حصوں سے جوڑتا ہے۔ مقامی ایم ایل ایز اور وزیروں کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے یہ سڑک مکمل نہیں کی جا سکی۔ طاہر کھوکھرنے اپنے بیان میں کہا کہ یہ صورتحال عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے اور حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل عوامی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ علامہ اقبال روڈ کا کام روک دینا اور اسے کھود کر چھوڑ دینا عوامی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔ وزیر اور مقامی ایم ایل ایز کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔حکومت کو فوراً اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور اس روڈ کی تعمیر شروع کرنی چاہیے تاکہ عوام کو اس تکلیف دہ صورتحال سے نجات مل سکے۔ روڈ کی تکمیل میں تاخیر نے مقامی عوام کی زندگی کو مشکلات کا شکار بنا دیا ہے روڈ کو بنانے کے بجائے اس کو کھود کرچھوڑدیا گیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دھول گردوغبار کی وجہ سے ارد گرد کی آبادی مسائل کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا شکار ہونے لگی ہے 4اقتدار میں رہنے والے مقامی ایم ایل ایزاوروزیر ایک مرکزی روڈ جو میرپور کی مرکزی شاہراہ بھی ہے اس کو مکمل نہیں کروا سکے بلکہ اس کو کھود کرعوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا گیا عوام اس وقت بیماریوں کاشکارہونے لگے ہیں اور سفری مشکلات کا شکار ہیں، طاہر کھوکھر نے کہا کہ میرپور شہر کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے انہیں ذلیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل اور عوام کی مشکلات حکومتی بے توجہی کا نتیجہ ہیں، جس کی وجہ سے عوام سخت مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔عوام کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ شہر کی سڑکوں کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے، عوام کو پانی، صفائی، اور صحت کی بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سستی اور بدانتظامی نے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا، اور اس صورتحال نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ عوام کو ذلیل کرنے کے بجائے ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ شہر میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔ عوام کی خوشحالی حکومت کی کامیابی ممکن نہیں شہر کی موجودہ حالت اور عوام کی مایوسی حکومتی بے توجہی کا واضح ثبوت ہے۔