ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کینیڈا کے معتبر شہری اعزاز”آفیسر آف دی آرڈر آف کینیڈا” کیلئے نامزد

کراچی(پی پی آئی) آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بانی ڈائریکٹرڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو کینیڈا کے سب سے معتبر شہری اعزازات میں سے ایک، “آفیسر آف دی آرڈر آف کینیڈا” مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ڈاکٹر بھٹہ کی عالمی صحت کے لیے غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتا ہے، خاص طور پر جنوبی ایشیا، افریقہ اور دیگر محروم علاقوں میں۔ڈاکٹر بھٹہ کی انقلابی تحقیق نے بے شمار زندگیاں بہتر کی ہیں۔ ان کا کمیونٹی ہیلتھ سسٹم، جس میں پاکستان کا لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام بھی شامل ہے،اس اعزاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بھٹہ نے کہا:یہ اعزاز میرے لیے باعث فخر ہے اور میں ان تمام طلبہ اور ساتھیوں کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے کئی برسوں تک پاکستان اور دیگر کم آمدنی والے ممالک میں خواتین اور بچوں کے چیلنجز پر میرے ساتھ کام کیا۔ آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق”ڈاکٹر بھٹہ آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بانی ڈائریکٹر ہیں اور 2012 سے 2024 تک خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کے بانی رہ چکے ہیں۔ وہ ٹورنٹو میں سِک کڈز سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی 1400 سے زائد تحقیقی اشاعتیں اور انہیں ایک “ہائیلی سائٹڈ ریسرچر” کے طور پر تسلیم کیا جانا ان کی تحقیق کا اعتراف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

طالب علموں کو ری سائیکلنگ مہم سے ماحولیاتی تحفظ کی آگاہی فراہم

Thu Dec 19 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی) فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز کے ادارہ، ٹیٹرا پیک نے پاکستان سے متعلق اپنی پہلی سسٹین ایبلٹی رپورٹ  شائع کردی ہے جو کمپنی کی مالی سال 2023کی عالمی رپورٹ کا حصہ بھی ہے۔ رپورٹ میں ملک کو درپیش ماحولیاتی، سماجی اور معاشی استحکام کے لئے کمپنی کے عزم کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے […]