عوام کے حقوق پر قابض مافیاز ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہیں:پاسبان

کراچی(پی پی آئی)  کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق پر قابض مافیاز ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہیں۔کیا کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا کو کوئی لگام دینے والانہیں ہے؟ روزانہ کروڑوں روپے کا چسکا پانی کی لائنیں پھٹنے کی اصل وجہ ہے۔ سالوں سے سندھ حکومت سے چمٹے حکمران،عوام کو کچھ نہیں دے سکے۔ حکمران اور واٹر بورڈ حکام، ٹینکر مافیاز کے سرپرست بن چکے ہیں۔پانی،گیس، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، 18 سالوں سے اقتدار سے چمٹے حکمرانوں کا سندھ کے عوام کو تحفہ ہے۔ اٹھارویں یں ترمیم کے باوجود سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ آئے روز نت نئے بلز پاس کیئے جارہے ہیں لیکن عوام کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کئے جارہے۔ آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔  غیر جانبدارانہ سروے کیا جائے تو ثابت ہوگا کہ سندھ کے عوام سندھ کے حکمرانوں سے خوش نہیں ہیں۔ پاسبان میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یونی ورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کے ٹھیکیدار نے تقریباَ دو ہفتہ قبل پانی کی 84انچ کی پائپ لائن توڑ دی جس کے باعث شہر کے ایک بڑے حصہ کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی تھی جو کہ اب تک بحال نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے گھروں میں کی وجہ سے گھروں میں پانی کی سپلائی تو بند ہو گئی مگر نیپا پر قائم ہائڈیریٹ پر پانی بلاتعلطل آرہا ہے اور دن رات بلیک میں شہریوں کو پانی بیچا جارہا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کی ایپ کے ذریعے 1000 گیلن کا ٹینکر1560 روپے میں بک کرایا جا سکتا ہے مگر اس کی سپلائی کے لیے کوئی ٹائم فریم دیا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ پانچ چھ روز پہلے کے آرڈر پر اب تک پانی سپلائی نہیں کیا گیا ہے اس لئے آپ ایک ہفتہ تک انتظار کریں یا  4200روپے کا 1000 گیلن کا ارجنٹ واٹر ٹینکر خرید لیں۔ مگر جمعرات سے ارجنٹ واٹر ٹینکر کی سپلائی بھی بند کردی گئی ہے اور جسے پانی چاہئے وہ ڈائریکٹ واٹر ٹینکر والوں سے  1000گیلن کا واٹر ٹینکر  6000روپے میں خرید لیں۔ پاسبان رہنما نے کہا کہ ملک کو چلانے والی قوتیں واٹر ٹینکر مافیا کی لوٹ مار کا نوٹس لیں کیونکہ ہر ظلم و زیادتی کے اختتام کا ایک دن مقرر ہوتا ہے جس کا نقصان مافیاز کو کم اور ملک و قوم کو زیادہ اٹھانا پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار،دْھندکا راج،موٹرویزبند

Fri Dec 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک کے اکثرعلاقوں میں ہفتہ کوموسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دْھند چھائی رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہر اپڑنے کی بھی توقع ہے،پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند […]