ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار،دْھندکا راج،موٹرویزبند

کراچی(پی پی آئی)ملک کے اکثرعلاقوں میں ہفتہ کوموسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دْھند چھائی رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہر اپڑنے کی بھی توقع ہے،پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 4،ژوب اور زیارت میں منفی 4، سبی میں 4، تربت میں 7،نوکنڈی اور چمن میں منفی 2، گوادر میں 11 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جانب کراچی میں سردی کے ڈیرے برقرارہیں اورہفتہ کوخنک موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق کی سمت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے کراچی چھٹے نمبر پر

Fri Dec 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 149 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے،لاہور دوسرے،اکرا(گھانا) تیسرے،ڈھاکہ چوتھے،کابل پانچویں اور کراچی چھٹے نمبر پر ہے