نادرا لوگوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،وزیر داخلہ کی ہدایت

کراچی (پی پی آئی)وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔انہوں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نادرا مرکز کے دورے کے دوران عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ مرکز کی صفائی ستھرائی کا عمل مزید بہتر بنایا جائے۔اس سے قبل انہوں نے کراچی میں عوامی مرکز میں پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معائنہ کیا۔انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور پاسپورٹ حاصل کرنے کے عمل اور انہیں درپیش دیگر مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کا پاسپورٹ آ فس کا دورہ شہریوں کو خدمات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔انہوں نے عملے کی لگن اور کارکردگی کو بھی سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تربت میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ڈمپر متاثر، مزدور محفوظ

Mon Dec 23 , 2024
تربت(پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے مسکے میں پیر کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک تعمیراتی کمپنی کے ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم  ڈمپر کو چلانے والے مزدور دھماکے میں محفوظ رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم ایٹ روڈ مسکی روڈ تربت کے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کنسٹرکشن کمپنی کے ڈمپر  […]