اسلام آباد(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنارکے لوگوں کوادویات کی فراہمی ہمارافرض ہے،علاقے میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اپناکرداراداکرناہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں گورنرسندھ نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم پاراچنارکے اپنے بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،ان کو ہم بالکل تنہانہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے ہم اپناکرداراداکرنے کو تیارہیں،پاراچنارکے عوام کی مدد کے لیے ہرممکن کرداراداکریں گے۔