ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے:محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کا ایف ایٹ انڈرپاس صرف بیالیس روز میں تکمیل کے بعد کل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ اور سرینہ چوک انٹرچینج کے تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرینہ چوک انٹرچینج صرف 60روز میں مکمل ہوگاجس کا جنوری میں افتتاح کیا جائیگا۔محسن نقوی نے اس موقع پرمنصوبوں پرتعمیراتی کام معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز نیمنصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاراچنارکے عوام کی مدد کے لیے ہرممکن کرداراداکریں گے،گورنرسندھ

Mon Dec 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنارکے لوگوں کوادویات کی فراہمی ہمارافرض ہے،علاقے میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اپناکرداراداکرناہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں گورنرسندھ نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم پاراچنارکے اپنے بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،ان کو ہم بالکل تنہانہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں قیام […]