نوشہرو فیروز (پی پی آئی)گاؤں سپاہی منگی میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم کدہ میں بدل گئی جب خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان 18 سالہ عادل منگی ولد امتیاز منگی اپنے ہی پستول سے چلائی گئی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا علاوہ ازیں لاکھا موری کے پاس رہزنوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر غلام مصطفی آرائیں کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت نازک ہونے پر نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے دوسری طرف درس گوٹھ میں معمولی تکرار پر ابڑو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں لگنے سے شاہد ابڑو، ذیشان ابڑو اور ببر ابڑو زخمی ہوگئے