کراچی میں مبینہ زہر خورانی سے 6 افراد بیہوش، ایک دم توڑ گیا

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایک گھر سے 6 افراد بیہوشی کی حالت میں ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران علاج ایک بے ہوش شخص شاہین ولدعزیز دم توڑ گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے پیش آیا ہے۔چھیپا انفارمیشن بیورو کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ بیہوش ہونے والوں میں ریحانہ نامی خاتون اور ایک نومود بھی شامل ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، متاثرہ افرا کے ہوش میں آنے کے بعد ان کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقات کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

Tue Dec 24 , 2024
 کراچی(پی پی آئی) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جیز (کراچی اور اسپیشل برانچ)،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (سی ٹی ڈی کراچی، ویسٹ، ٹریفک، ایسٹ،  ایس پی یو، […]