انٹرسیف دبئی نمائش 14 جنوری سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں شروع ہوگی

 کراچی(پی پی آئی) انٹرسیف دبئی 2025 نمائش کا انعقاد 14سے16 جنوری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں ہوگا۔پاکستان سے بھی 10 سے زائد نمائش کنندگان اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔انٹرسیف دبئی، جو کہ سیفٹی، سیکیورٹی اور فائر پروٹیکشن کے لیے سب سے بڑا تجارتی میلہ ہے، اس سال کے ایونٹ میں 140 سے زائد ممالک سے 1000 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے، جبکہ 17,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد کی توقع ہے۔،پاکستانی کمپنیوں میں اسکارٹس ایڈوانس ٹیکسٹائلز، رشید احمد اینڈ سنز، سپر ٹچ پرائیویٹ لمیٹڈ، ماسٹر ٹیکسٹائلز، فاروق گارمنٹس، نیو روز انڈسٹریز اور دیگر شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں مختلف مصنوعات کو آزادانہ طور پر پیش کریں گی، جبکہ ہلٹن انٹرپرائزز، حمید ٹیکسٹائل، سن ٹیکس گلوز انڈسٹریز اور دیگر کئی کمپنیاں پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کے ذریعے شریک ہونگی۔ایونٹ میں پانچ اہم زمرے شامل ہیں جن میں تجارتی اور حدودی سیکیورٹی،ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پولیسنگ،فائر اور ریسکیو،سیفٹی اور ہیلتھ اورسائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔قوی امکان ہے کہ شرکاکو عالمی خطرات، بحرانوں کا ردعمل، رسک مینجمنٹ، ذمہ دار مصنوعی ذہانت، اہم انفراسٹرکچر کا تحفظ اور سیکیورٹی میں تنوع کی اہمیت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بحث میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ ہر سال پاکستان سے تجارتی وزیٹرز کی بڑی تعداد اس شو میں شرکت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

Tue Dec 24 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کوکرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں […]