کراچی(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات سال برائے 2025-26کی شاندار کامیابی پر بدھ 25دسمبر 2024 شام 6بجے آرٹس کونسل میں یومِ تشکر منایا جائے گا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اراکین گورننگ باڈی کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کا کیک بھی کاٹیں گے، عشائیہ کے بعد معروف قوال فرید ایاز اور ابو محمد اپنی آواز کا جادو جگاکر محفل میں سماں باندھیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام میں صرف ممبران آرٹس کونسل فیملی کے ہمراہ شرکت کرسکتے ہیں۔