جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 خارجی ہلاک

راولپنڈی(پی پی آئی) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 خارجی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سروروغا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 13 خارجی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Wed Dec 25 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہولی سٹی (ویٹٹیکن سٹی) کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پین موٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے ویٹیکن سٹی کے دورہ کے حوالے سے گفتگوہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفیر آرچ بشپ گرمانو […]