شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہولی سٹی (ویٹٹیکن سٹی) کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پین موٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے ویٹیکن سٹی کے دورہ کے حوالے سے گفتگوہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ کو کرسمَس کی مبارکباد دی،وزیرداخلہ نے پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی،پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف اور انسانیت کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں،پوپ فرانسس  کی دنیا میں امن کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ ویٹیکن سٹی کے دورے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کی شاندار یادیں آج بھی تازہ ہیں،انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پوپ فرانسس نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہاہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ویٹیکن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے،دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔