گورنر اور وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پرحاضری،پھول رکھے، فاتحہ پڑھی

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے گورنر اور وزیراعلی سندھ نے برصغیر کے عظیم رہنما کو زبردست خراج تحسین پیش کیابعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں معاشی استحکام کے لیے آرمی چیف کے ایس آئی ایف سی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ملک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کے مطابق ملک کی تعمیر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی شالیمار بس اڈہ سے کار لفٹرز گینگ کے 5کارندے گرفتار

Wed Dec 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پریڈی پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کار لفٹرز گینگ کے ایک کارندے کو زخمی حالت گرفتار کرلیا نیز زخمی ملزم  کے چار ساتھی بھی اسلحہ چھینے ہوئے فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ کار اور موٹر سائیکل سمیت پکڑ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سفید کرولا کار  اورموٹر سائیکل پر سوار پانچ ملزمان  شالیمار اڈہ کے […]