کراچی شالیمار بس اڈہ سے کار لفٹرز گینگ کے 5کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی)پریڈی پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کار لفٹرز گینگ کے ایک کارندے کو زخمی حالت گرفتار کرلیا نیز زخمی ملزم  کے چار ساتھی بھی اسلحہ چھینے ہوئے فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ کار اور موٹر سائیکل سمیت پکڑ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سفید کرولا کار  اورموٹر سائیکل پر سوار پانچ ملزمان  شالیمار اڈہ کے قریب جرائم کی غرض سے گھوم رہے تھے مذکورہ مقام پر گشت پر مصروف پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو جواب میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ذیشان ولد شریف زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دیگر ساتھی شہزاد ولد ریاض، مزمل ولد فلک شیر، اذان ولد زاہد اور فرحان ولد شریف بھی موقع سے گرفتارگرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول، 8 عدد چھینے ہوئے فون، 1 عدد لیپ ٹاپ، تھانہ پریڈی کی حدود سے چوری شدہ کرولا کار اور تھانہ برگیڈ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برامداس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے چابیوں کا گچھا بھی برامد ہوا جبکہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والی کرولا کار ملزمان دو روز قبل ہی تھانہ پریڈی کی حدود سے چوری کر کے فرار ہوئے تھیملزمان کار لفٹنگ کے علاوہ ڈکیتی موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزمان کا تعلق کراچی کے ضلع غربی سے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قائد اعظم کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،ملک بھر میں تقریبات منعقد

Wed Dec 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا،اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں، گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائداعظم پر منعقد ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستہ نے فرائض سنبھالے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وزیراعلی سید مراد علی شاہ،صوبائی کابینہ […]