بحیرہ عرب میں لانچ ڈوبنے سے ایک ماہی گیر ہلاک،2لاپتہ

ٹھٹھہ(پی پی آئی)کیٹی بندر کے قریب بحیرہ عرب میں لانچ ڈوبنے سے ایک ماہی گیر ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے چوتھے کو ڈوبنے سے ایک اور لانچ پر سوار افراد نے بچا لیا۔ ملاح  برادری کے علی حسن پارھیڑی نے بتایا کہ تعلقہ گھوڑا باری کے گاؤں مصری پارھیڑی کے ماہی گیر محمد پارھیڑی کی لانچ کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئی جس  پر4ماہیگر سوارتھے اور کھلے سمندر میں  مچھلی. شکار کر رہے تھے کہ  تیزہواؤں کے زد.میں.آگئے جس کے باعث لانچ ڈوب گئی دوسری لانچ.کے ماہی.گیروں  نے ایک  ماہی.گیرانیس پارھیڑی  کی نعش سمندر سے نکال لی جبکہ دوسرے  ماہی گیر مشتاق پارھیڑی کو بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا جسے بگھان  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی دو ماہیگیروں مجید خاصخیلی اور منظور خاصخیلی کی تلاش جاری ہے لاپتہ ماہیگیروں کے گھروں میں کہرام برپا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مغوی مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

Wed Dec 25 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کی  اہم جماعتوں کے نمائندوں اور مغوی لڑکے محمد مصور کاکڑ کے اہل خانہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ا نھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے مغوی محمد مصور کاکڑ کی  بازیابی  کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل […]