مغوی مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کی  اہم جماعتوں کے نمائندوں اور مغوی لڑکے محمد مصور کاکڑ کے اہل خانہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ا نھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے مغوی محمد مصور کاکڑ کی  بازیابی  کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل نہیں دی نہ ہی  مغوی لڑکے کی بازیابی کو دس دن کے اندر یقینی بنایا گیا، لہٰذا احتجاجی کمیٹی نے مغوی لڑکے کی بازیابی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے لیے گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن احتجاجی کمیٹی سردار رشید ناصر نے دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر 2024 کو کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ سے دس سالہ بچے محمد مصور کاکڑ کو اغوا کیا گیا لیکن کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود مغوی کی بازیابی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے کانکن جاں بحق

Wed Dec 25 , 2024
دکی (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں بدھ کے روز کوئلے کی کان میں کام کرنے والا ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دکی کی مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے کوئلہ کان میں کام کرنے والا مزدور زخمی ہو گیا۔ لاش کی شناخت عصمت اللہ […]