کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرسمس کے موقع پر سینٹ پیٹرک چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں انچارج فادر بینجمن شہزاد نے دعا کرائی، گورنر سندھ نے عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری معاشی ترقی میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیت کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انچارج فادر بینجمن شہزاد کے ہمراہ سینٹ پیٹرک چرچ میں دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بانی پاکستان کی پیدائش کا دن ہے، با بائے قوم کی سالگرہ پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج گورنر ہاوس میں بابائے قوم کی سالگرہ اور کرسمس کی تقریبات کا اہتمام بھی کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاوس میں کیک بھی کاٹیں گے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج مسیحی برادری کی بھی عید کا دن ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں، گورنر سندھ نے کہا کہ آج چرچ میں دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ دعاوں کا مرکز پاکستان کی سلامتی اور ترقی تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میرا ایک ہی مشن ہے صوبے کے لوگوں کو آئی ٹی میں ماہر بنانا، اور اس وقت گورنر ہاوس میں پچاس ہزار بچے آئی ٹی کورسسز کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ آخر میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انچارج فادر بینجمن شہزاد کو گلدستہ اور مٹھائی دی۔