وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ

کراچی(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ کیا، صوبائی وزرا، شرجیل میمن، مکیش چاولہ اور جام خان شورو ساتھ  تھے۔ وزیر اعلی ٰنے شاہ فیصل انٹر سیکشن سے ملیر ایکسپریس کا تفصیلی جائزہ لیااورشاہراہ فیصل پر شاہ فیصل کالونی جانے والے فلائی اوور سے ملیر ایکسپریس وے تک کے روٹ کا معائنہ کیا،  وہ پہلے بھی  شاہ فیصل انٹرسیکشن تا جناح ٹرمینل سڑک ٹھیک کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل انٹر سیکشن تاجام صادق پل تک پروجیکٹ اور جام صادق پل پر ریمپ کے کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ریمپ کا مکمل ہو گیا ہے اور اب فنشنگ جاری ہے، ایک الگ پل بھی تعمیرکر رہے ہیں، اس کی تکمیل کے بعد کورنگی روڈ پر ملیر ایکسپریس کی ٹریفک کو مزید آسانی ہو جائیگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مغوی مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

Wed Dec 25 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کی  اہم جماعتوں کے نمائندوں اور مغوی لڑکے محمد مصور کاکڑ کے اہل خانہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ا نھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے مغوی محمد مصور کاکڑ کی  بازیابی  کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل […]