ٹھٹھہ (پی پی آئی)یوسی گرنار میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے تفصیلات کے مطابق گاڑھو تھانہ کی حدود یونین کونسل گرنار کے گاؤں پنھوں ملاح میں کریم بخش ملاح نے اپنی شادی شدہ بہن حکیماں زوجہ عبدالرؤف ملاح کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی گاڑھو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار اور پستول برآمد کر لیا۔ جاں بحق خاتون کی لاش مکلی سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی۔قتل.کی.وجھ معلوم.نہیں ہوسکی ہے۔