ٹنڈو الہٰیار (پی پی آئی) پولیس وردی میں ملبوس تین مسلح ڈاکوؤں نے بدھ کو تلہار کے قریب مویا ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے عملے کو لوٹ لیا۔املنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے، بندوق کی نوک پر عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی، موبائل فون موٹر سائیکل لوٹ کرلے گئے۔ مسلح افراد نے مزاحمت پر عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لٹنے والے پٹرول پمپ مالک نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔