جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے نیلم میں کار گرنے سے 2 افراد جاں بحق،2زخمی

مظفر آباد(پی پی آئی)وادی نیلم میں کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا صندوق کے مقام پر کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی صندوق کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔