ٹھٹھہ27دسمبر(پی پی آئی) محترمہ شہید بینظیر بھٹو ایک تاریخ ساز اور نڈر لیڈر تھیں جنہوں نے جمہوریت، انصاف اور پرامن دھرتی کے لئے دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی اور ہر عہد میں ڈکٹیٹرز کو للکارا اور انکے خلاف عدم تشدد کی راہ پہ چلتے جنگ کی اور کامیابی حاصل کی۔انہوں نے سر جھکانے کی بجائے عوام کی خاطرمسلسل جدوجہد کی محترمہ شہید بینظیر بھٹو پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے, اپنے فلسفے، فکر اور لیگیسی کی صورت میں وہ آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ امر رہینگی۰ہم انکی17ویں برسی پر انہیں خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ جن آئینی حقوق کے لئے جدوجھد کرتے محترمہ حقیقی معناؤن میں صوبوں کی زنجیر بنیں اس برابری، انصاف، قانون کی بالادستی محکوموں اور بے بسوں اور پسے ہوئے طبقوں اور صوبوں کے حقوق کے لئے اپنی پرامن جدوجھد جاری رکھیں گے