شہدادکوٹ 27دسمبر(پی پی آئی) شہدادکوٹ کے اے سیکشن تھانے کی حدودمیں قبو سعید خان روڈ پر نامعلوم تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔میت اور زخمی کو اسپتال لیجایا گیا ہے ذخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
Fri Dec 27 , 2024
استنبول27دسمبر(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم اور سفارتی عملے نے گورنر سندھ کا استنبول ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دورہ استنبول میں اہم ملاقاتیں سمیت استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔