استنبول27دسمبر(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم اور سفارتی عملے نے گورنر سندھ کا استنبول ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دورہ استنبول میں اہم ملاقاتیں سمیت استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔