اے این ایف:4 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، 49 کلو منشیات برآمد

کراچی27دسمبر(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 4 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 49 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 54 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔حکام  نے بتایا کہ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گوجرانوالہ میں نیو محمد آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کرلی گئی، اس کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کئے گئے۔اٹک میں بھی اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں نوجوان فائرنگ کے واقعے میں زخمی

Sat Dec 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سپر ہائی وے پر نئی سبزی منڈی کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ سپر ہائی وے کے قریب سبزی منڈی کے علاقے میں یو ٹرن کے پاس پیش آیا۔ اس واقعے میں 25 سالہ فرمان علی ولد ایوب زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال […]