تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

 اسلام آباد(پی پی آئی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئندقراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے پرامن حل میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت ہی چیلنجز کا واحد حل ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ تعمیری بات چیت میں حصہ لیں اور پرامن حل کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Thu Dec 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کی دعاکی،مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انجینئر […]