او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خط کے متن کے مطابق پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 420 بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد یومیہ پیداوار 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹھٹہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Thu Dec 26 , 2024
ٹھٹھہ(پی پی آئی) ٹھٹہ میں فقیر گوٹھ لنک روڈ پر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے  کے بعد ایک ملزم  شبیر ولد جمن سروان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی  ملزم نے گزشتہ رات گھوڑاباڑی اسٹاپ ٹھٹہ سے ایک تاجر کیمچند سونار سے  نقدی لوٹنے  کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ ضلع ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری، […]