حکومت بلوچستان کابینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ(پی پی آئی)حکومت بلوچستان نے بینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے،کارڈ کے تحت چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی۔کسان کارڈ صدر آصف زرداری اوروزیر اعظم کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے،بلاول بھٹو نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کررہی ہے،دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی اقدام بلوچستان حکومت کے کسان دوست وڑن کا حصہ ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئیتمام اتحادی ایک پیج پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا

Thu Dec 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خط کے متن کے مطابق پساکھی […]