خضدار 26 دسمبر (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ سٹی میں جمعرات کو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کے شہر وڈھ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ کا رہائشی نقیب اللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص راحت خان ولد حبیب اللہ سکنہ پشاور زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔