اسلام آباد(پی پی آئی)محبت کی خوشبو کوشعروں میں سمونے والی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے۔ اپنی پہلی ہی کتاب پر آدم جی ایوارڈ جیتنے والی شاعرہ کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔پروین شاکر24نومبر1952 کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، 1976 میں میں ان کا مجموعہ کلام خوشبو منظرعام پر آتے ہی ادبی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا اور انہیں خوشبو کی شاعرہ کا خطاب ملا۔پروین شاکر کی دیگر تصانیف میں صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہ تمام، کف آئینہ اور گوشہ چشم شامل ہیں پروین شاکر 26 دسمبر1994 کو 42 برس کی عمر میں اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں وفات پاگئیں۔مگر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔