ٹھٹھہ(پی پی آئی) ٹھٹہ میں فقیر گوٹھ لنک روڈ پر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم شبیر ولد جمن سروان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ملزم نے گزشتہ رات گھوڑاباڑی اسٹاپ ٹھٹہ سے ایک تاجر کیمچند سونار سے نقدی لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ ضلع ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں وہ ملوث ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل، موٹرسائیکل اور کیمچند سونار سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک اور مزید تفتیش جاری ہے