مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، امیرمقام

اسلام آباد (پی پی آئی)امور کشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔انہوں نے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کی وجہ سے انیس سو نواسی سے اب تک چھیانوے ہزار کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علیٰ حریت قیادت سمیت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں غیرقانونی طورپر ہیں۔وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں کوشمیر میں استعصواب رائے کے حوالے سے اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

او جی ڈی سی ایل کا حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

Sat Dec 28 , 2024
کراچی (پی پی آئی) او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کر کے توانائی کے شعبے میں نیا سنگ میل طے کیا۔کمپنی نے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ کنّار ویسٹ ویل-3 کی کامیاب پیداوار کا آغاز کیا۔اس کنویں سے روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، […]