ٓاسلام آباد (پی پی آئی) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کررہی ہے۔ ہفتہ کے روز گوجرانوالہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت گزشتہ چند ماہ کے دوران سخت محنت کے بعد حاصل ہونے والے معاشی استحکام کو برقرار رکھناچاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے سیاسی استحکام ناگزیرہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کی معاشی کامیابیاں واضح ہیں اور سیاسی مخالفین کی جانب سے ہر سطح پر ان کا اعتراف کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نومئی جیسے پرتشدد واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور جو بھی تشدد کا مرتکب ہوگا اسے قانون کا سامناکرنا پڑے گا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نو مئی سے متعلق واقعات میں اب تک جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ان کامنصفانہ ٹرائل کا حق یقینی بنایا گیاہے۔
Next Post
رانا ثناء اللہ کا اپوزیشن کیساتھ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار
Sat Dec 28 , 2024
لاہور (پی پی آئی) سیاسی امور بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ خان نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی عمل کو کامیا ب بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیاہے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں شہید خواجہ محمد رفیق کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب […]
