کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاوس میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔31 دسمبر کو گورنر ہاو وس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر نئے سال کی خوشی میں 40 منٹس تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے آتشبازی کی جائے گی، تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ کے لئے گورنر ہاو وس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔