اسلام آباد30دسمبر(پی پی آئی)وفاقی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے امن واستحکام ناگزیرہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پائیدارترقی کیلئے پالیسیوں کاتسلسل یقینی بناناہوگا۔سول سرونٹ محض ملازمت ہی نہیں بلکہ ایک بھاری ذمہ داری بھی ہے۔انھوں نے تلقین کی کہ سول سرونٹس عوام کی خدمت کو اپناشعاربنائیں نیزانتظامی معاملات کو بہتراندازمیں چلانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔