کوئٹہ، 30 دسمبر (پی پی آئی): حکومت بلوچستان نے پورے صوبے میں پانچ (05) یا پانچ (05) سے زائد افراد کے “ہتھیاروں کی نمائش/ استعمال، اجتماعات (دھرنے اور جلوس/ریلیوں) پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ”جبکہ، حکومت بلوچستان کے سامنے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی خرابی اور عام امن و امان کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا، حکومت بلوچستان، سیکشن 144 C.r.P.C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، “ہتھیاروں کی نمائش/استعمال، اجتماعات (دھرنے اور جلوسوں /) پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔۔