خاران 31 دسمبر (پی پی آئی) خاران کے علاقے کلاں چار کوہان نمک پاس میں منگل کو نامعلوم ڈاکوؤں نے چرواہے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ فرار ہونے سے پہلے ڈاکو چار بکریاں اور بھیڑیں بھی لے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کو خاران کے علاقے کلاں چار کوہان نمک پاس میں نامعلوم ڈاکوؤں نے چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر خدائی نذر محمدحسنی نامی چرواہے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ فرار ہونے سے پہلے ڈاکو چار بکریاں اور بھیڑیں بھی لے گئے۔ زخمی کو الابراہیم ہسپتال خاران ریفر کر دیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔