کراچی31دسمبر(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کی آئندہ سماعت 13 جنوری کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی آئینی درخواست (3139/2015) کی20 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے بعد آرڈر شیٹ جاری کر دی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے عدالت کو مطلع کیا کہ ویزا پورٹل اب بھی ان کے ویزا کو ”نامنظور“ کے طور پر دکھارہا ہے اور یہ ان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ جب وہ جنوری کے وسط میں میٹنگز کے فائنل راؤنڈ کے لیے امریکہ جانا چاہیں گی تو انھیں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔