کراچی کو فراہمی آب ہماری ذمہ داری، لیاری،کیماڑی والوں سے پوچھیں پانی کیسی نعمت ہے:میئر کراچی

کراچی31دسمبر(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیاری اور کیماری میں رہنے والوں سے پوچھیں پانی کی کیا نعمت ہے، نیک لوگ ترازو والے بیٹھے ہیں ان سے پوچھیں پانی کی قیمت، شاہ رسول کالونی کے پارک پر نیشنل بینک نے قبضہ کیا ہوا ہے، نیشنل بینک سے ماضی کے کسی میئر نے نہیں پوچھا، نیشنل بینک سے ہم نے پوچھا، میں اشرافیہ کی ناراضگی مول لوں گا، کچھ لوگ پانی کامسئلہ سمجھنا نہیں چاہتے، جب لوگ پانی کا مسئلہ سمجھ جائیں گے تو پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، گلبائی کے ٹینک سے پانی بابا بھٹ پہنچایا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیریں جناح کالونی میں سیویج پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، کراچی واٹر اینڈ کارپوریشن کے ایم ڈی سید صلاح الدین، سی ای او اسد اللہ خان اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ہمارا وعدہ تھا کہ بلاول آئے گا تو روزگار لائے گا،پانی لائے گا، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشن کی خالی زمین پر پارک تعمیر کردیا گیا ہے، لیاری میں ایک اور پمپنگ اسٹیشن کو فعال کریں گے تاکہ ان علاقوں میں سیویج کے مسائل حل ہوسکے، کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کررہے ہیں، واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں 65 فیصد اضافہ کیا ہے، جس سے عوام کو پانی اور سیوریج کی سہولیات فراہم کریں گے، حب سے پانی کی اضافی لائن پر تیزی سے کام چل رہا ہے تاکہ کراچی کی گلیوں اور محلوں میں پانی کی سہولیات میسر آئیں، انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کے حقوق کی بات ضرور کروں گا، ہم عوام کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا پرانا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال کیا ہے، حکومتی وسائل کو ہم نے بہتر انداز میں ٹھیک کرنا شروع کردیا ہے، جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو بھی ہم نے ایک طویل عرصے کے بعد فعال کیا گیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے، اور شہر میں پانی و سیوریج کے مسائل حل کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشن کے ساتھ ساتھ شہر میں سیوریج ٹریٹمنٹ کے نظام کو بھی فعال اور بہتر بنا رہے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں کراچی کا زیر زمین بنیادی انفراسٹرکچر شہر کی ضروریات کے مطابق ہو اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا کیلئے باعث رحمت ہو: گورنر سندھ

Tue Dec 31 , 2024
کراچی31دسمبر(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے سال کی آمد پر پاکستانی قوم اور اقوام عالم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا کیلئے باعث رحمت ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ 2024میں قوم […]