سینئر سفارت کار شفقت علی خان نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

اسلام آبادیکم جنوری(پی پی آئی)  سینئر سفارت کار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرہ بلوچ سرانجام دے رہی ہیں، اطلاعات ہیں کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پرپاکستان کی 2 سالہ مدت کا آغاز

Wed Jan 1 , 2025
نیویارک یکم جنوری(پی پی آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کے لئے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں یکم جنوری سے سنبھال لی ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو درپیش بڑے مسائل کے حل کیلئے فعال اور تعمیری کردار اداکرے گا۔پاکستان […]