نیویارک یکم جنوری(پی پی آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کے لئے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں یکم جنوری سے سنبھال لی ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو درپیش بڑے مسائل کے حل کیلئے فعال اور تعمیری کردار اداکرے گا۔پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایشیائی نشست پرجاپان کی جگہ لی ہے۔