پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کا تسلسل ہے:پاسبان

کراچی(پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کا تسلسل ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران عوامی نہیں ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کے لئے مراعات اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ کیا پاکستان میں صرف خواص کو جینے کا حق حاصل ہے؟ دنیا بھر میں سہولیات کا رخ عوام کی طرف ہوتا ہے لیکن پاکستان میں عوام کا خون نچوڑ کر مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات سے نوازا جاتا ہے۔ نئے سال کی آمد پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں نئے سال کے پہلے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مزید کہا کہ  حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا تحفہ دے کر بتا دیا ہے کہ عوام حکومت سے کوئی اچھی امید نہ رکھیں۔پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ مہنگائی اور جرائم کی نئی لہر کو جنم دے گا۔  عوام بدترین مہنگائی کا شکار ہیں،کہیں سے بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ ناجائز ٹیکسز کے انبار، منگائی کے بم اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے حکومت عوام کی جیبوں پر مسلسل ڈاکے ڈال رہی ہے۔ پٹرول پمپس میں شہریوں کو فروخت ہونے والے پیٹرول کا معیار اور مقدار چیک کرنے کے لئے بھی کوئی سسٹم نہیں۔لیول چیک کرنے والے ادارے بھی غائب ہیں۔حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ عوام کو زندہ درگور کر رہا ہے۔حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملک کے وجود کو نقصان پہنچایا اور آج ملکی معاملات میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کھلے انداز میں مداخلت کررہے ہیں۔ حکمران ان آقاؤں کے سامنے سر خم کرکے ہدایات پر من وعن عمل کرتے ہیں۔  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نقصان ہر شعبہ زندگی کے لوگوں پر بجلی بن کر گرتا ہے اس لئے پٹرولیم مصنوعات میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سوشل موبلائزرز کی بھرتی میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی بلوچستان

Wed Jan 1 , 2025
کوئٹہ، یکم جنوری(پی پی آئی) سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی بلوچستان عبداللہ خان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ڈی پی ڈبلیو او لسبیلہ  اکرم موسیٰ خیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی ضلع میں کارکردگی اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری، پی ڈبلیو ڈی […]