دنیابھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت منائیں گے

مظفرآباد02جنوری(پی پی آئی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت منائیں گے۔اس دن کو منانے کی اپیل کْل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ ایک بیان میں  کْل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ یہ دن کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جب پانچ جنوری انیس سوانچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے تعین کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دھند کے باعث حد نگاہ صفر، موٹرویز بند، فلائٹ شیڈول متاثر

Fri Jan 3 , 2025
لاہور03جنوری(پی پی آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی  جس سے موٹرویز بنداور فلائٹ شیڈول متاثرہواہے۔  شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہواہے، جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی […]