ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھند کے باعث حد نگاہ صفر، موٹرویز بند، فلائٹ شیڈول متاثر

لاہور03جنوری(پی پی آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی  جس سے موٹرویز بنداور فلائٹ شیڈول متاثرہواہے۔  شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہواہے، جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ترجمان  موٹر وے  پولیس کے مطابق  شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بند کی گئی ہے،موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند ہے،موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11  بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دھند کی وجہ سے شہروں کے اندر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔