سبی03جنوری(پی پی آئی)سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی،کسی مالی و جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی اٹھارہ کلو میٹر اور سبی سے 22 کلومیٹر دور مرکز جنوب مشرق میں تھا۔
Fri Jan 3 , 2025
چمن، پشین،زیارت03جنوری(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں ہفتہ کے روز موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں بوندا باندی اورہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہیکہ سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،منگلا،جہلم،راولپنڈی، لاہورمیں شدید دھند کا امکان ہے،سرگودھا،شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدیددھند کی توقع ہے چترال، دیر،سوات،کوہستان،باجوڑ،خیبر،شانگلا، بونیرمیں بارش اوربرفباری کا […]