کراچی 02جنوری(پی پی آئی)پیپلز پارٹی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا۔پیپلز پارٹی سندھ کے اعلامیہ کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہدایت دی کہ پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں سالگرہ تقاریب کا انعقاد کریں۔ 79 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائینگے اور ش بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تو شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔