سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں 9 صحافیوں کے قتل اور متعدد کی گرفتاری کے واقعات پر شدیدتشویش

کراچی 02جنوری(پی پی آئی)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے یکم مئی 2024 سے اب تک پاکستان میں 9 صحافیوں کے قتل اور متعدد صحافیوں کی گرفتاریوں کے واقعات پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیاکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق  پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین حسن عباس نے کی۔ اراکین اجلاس نے سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی سے استدعا کی کہ وہ ملک میں جاری آزادی اظہار رائے کی تشویشناک صورت حال پر ٹھوس اور جامع لائحہ عمل مرتب کرکے اپنی آواز حکومت کے ایوانوں میں پہنچائے۔ اجلاس کے شرکانے صحافی عمران ریاض کی ملک بدری سمیت مختلف صحافیوں کی گرفتاری بالخصوص مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ کمیٹی کے اراکین نے طے کیا کہ ان تمام واقعات کی تفصیلات حاصل کرکے ان کو سی پی این ای کی سالانہ پریس فریڈم اینڈمانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مقصود یوسفی، انور ساجدی، غلام نبی چانڈیو اور عارف بلوچ نے براہ راست جبکہ عامر محمود، طاہر فاروق، تنویر شوکت، ضیاتنولی اور اعتزاز حسین شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔