عوامی بہبود کیلئے پی پی کے وعدے عملی شکل میں پورے ہو رہے ہیں: میئر کراچی

کراچی 02جنوری(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیکی کے کام کریں اور لوگوں کو دکھائیں،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ڈیڑھ سال میں بہت کچھ کیا،ابھی اور مزید بہتری آئے گی۔ہم بلاول بھٹو کے کام لوگوں کو بتائیں گے،ہم سب ایک مقصد پر کار فرما ہیں اور بلاول بھٹو کے منشور کے مطابق کام ہوگا،ایک اچھا اور بہتر ہوتا کراچی دنیا کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم سے ڈیڑھ ماہ پہلے ملاقات ہوئی تو کراچی کا مقدمہ سامنے رکھا اور فنڈز دینے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی والوں اور ن لیگ والوں سے کہتے ہیں مل کر کام کریں، لیاری کے 9 پمپنگ اسٹیشنز کو بحال کیا گیا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز پارٹی کے وعدے عملی شکل میں پورے ہو رہے ہیں،، یہ بات انہوں نے جمعرات کو لیاری کے دورے میں شہید واجہ احمد کریم داد فیملی پارک، مولا مدد پمپنگ اسٹیشن اور شکور شہید پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن صوبائی اسمبلی محمد یوسف بلوچ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو، پیپلزپارٹی کے رہنما شکیل چوہدری، خلیل ہوت سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسداللہ خان، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، لیاری میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما، ضلعی عہدیدار، منتخب نمائندے، کارکن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میراں ناکہ میں واجہ احمد کریم داد فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہپارک کولیاری کے معروف سماجی رہنما شہید واجہ کریم داد سے منسوب کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتی،یہ پارک نہیں سیوریج پمپنگ اسٹیشن تھا،ہم نے یہاں سیوریج پمپنگ اسٹیشن کے اطراف پارک بنایا، پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا اور تعمیر وترقی کا یہ سفر کراچی کے ساتوں اضلاع میں جاری رہے گا،آنے والا وقت اس شہر کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

Thu Jan 2 , 2025
لاہور2-جنوری(پی پی آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے- پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے-حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو […]